سابق وزیرداخلہ رحمن ملک اپنا غیر ملکی دورہ مختصر کرتے ہوئے وطن واپس پہنچ گئے ،ْ23جون کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونگے

اپنی رپورٹ اور شریف برادرا ن کے خلاف اس وقت کے صدرکولکھے گئے خط پر قائم ہوں ،ْرحمن ملک

پیر 19 جون 2017 13:46

سابق وزیرداخلہ رحمن ملک اپنا غیر ملکی دورہ مختصر کرتے ہوئے وطن واپس ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2017ء) سابق وزیرداخلہ اپنا غیر ملکی دورہ مختصر کرتے ہوئے وطن واپس پہنچ گئے ،ْ23جون کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونگے تفصیلات کے مطابق رات گئے سابق وزیرداخلہ سینیٹر رحمان ملک اپنا غیر ملکی دورہ مختصر کرکے وطن واپس پہنچے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈیا سے مختصر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ جے آئی ٹی کے سامنے حق اور سچ کی بات کریں گے انہیں اللہ تعالی کے سوا کسی کا ڈر نہیں ہے۔ رحمن ملک کا کہنا ہے کہ اپنی رپورٹ اور شریف برادرا ن کے خلاف اس وقت کے صدرکولکھے گئے خط پر قائم ہوں۔ سابق وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ ملک اور قوم کا مفاد سب سے زیادہ عزیز ہے۔پروپیگنڈہ کرنے والوں کو ناکامی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :