سیالکوٹ ،ْ نیکاپورہ میں مضر صحت سموسے اور چاٹ کھانے سے تین بہنیں جاں بحق

جاں بحق ہونے والی بچیوں کی عمریں چار سے 8سال کے درمیان ہیں پولیس

پیر 19 جون 2017 13:46

سیالکوٹ ،ْ نیکاپورہ میں مضر صحت سموسے اور چاٹ کھانے سے تین بہنیں جاں ..
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2017ء) سیالکوٹ کے علاقے نیکاپورہ میں مضر صحت سموسے اور چاٹ کھانے سے تین بہنیں جاں بحق ہو گئیں ۔ نجی ٹی وی کے مطابق نیکاپورہ کے رہائشی نے گزشتہ رات بچوں کی افطاری کیلئے محلے کی دکان سے سموسے اور چاٹ خریدی جسے کھاتے ہی اس کی تین کمسن بچیوں کی حالت غیر ہو گئی ،ْ متاثرہ بچیوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لیجایا گیا مگر جانبر نہ ہو سکیں ۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق بچیوں کی والدہ کی وفات تین سال قبل ہو چکی ہے اور انکا والد ہی بچیوں کو پرورش کررہا تھا جس نے گزشتہ رات دکان سے سموسے اور چاٹ خریدی جسے کھا کر بچیوں کی حالت غیر ہوئی ۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والی بچیوں کی عمریں چار سے 8سال کے درمیان ہیں جن کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہیں تاہم ملزم کو تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا ۔پولیس نے دکان مالک کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع رکر دی ۔

متعلقہ عنوان :