ساہیوال میں کار کی موٹرسائیکل رکشہ کو ٹکر سے 3 افراد جاں بحق

جاں بحق ہونے والوں میں ایک مرد اور2 خواتین شامل ،ْ ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے

پیر 19 جون 2017 13:46

ساہیوال میں کار کی موٹرسائیکل رکشہ کو ٹکر سے 3 افراد جاں بحق
ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2017ء) ہڑپہ بائی پاس پر کار کی موٹر سائیکل رکشہ کو ٹکر سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق ساہیوال میں ہڑپہ بائی پاس پر تیز رفتاری کے باعث کار نے موٹر سائیکل رکشے کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا تاہم دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 2 مزید زخمی دم توڑ گئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ایک مرد اور2 خواتین شامل ہیں، ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :