ڈاکٹرعاصم کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی

درخواست میں وفاقی وزارت داخلہ ، محکمہ داخلہ سندھ نیب، اور آئی جی سندھ کو فریق بنایا گیا

پیر 19 جون 2017 13:46

ڈاکٹرعاصم کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2017ء) سابق وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹرعاصم کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پیر کو ڈاکٹر عاصم کے وکلا کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں وفاقی وزارت داخلہ ، محکمہ داخلہ سندھ نیب، اور آئی جی سندھ کو فریق بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

درخواست میں کہا گیا کہ ڈاکٹر عاصم علاج معالجے کے لیے بیرون ملک جانا چاہتے ہیں تاہم سندھ ہائی کورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا، سپریم کورٹ ڈاکٹرعاصم کاپاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دے اورحکومتی اداروں کو ڈاکٹر عاصم کی بیرون ملک روانگی میں رکاوٹیں ڈالنے سے روکا جائے۔واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عاصم کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا۔