کراچی سینٹرل جیل میں سیکورٹی فورسز کا مشترکہ سرچ آپریشن ،ْموبائل فونز ،ْ ٹی وی ،ْ نقدی اور ممنوعہ اشیاء بر آمد

سینٹرل جیل میں کالعدم تنظیم کے قیدیوں سے ملاقات پر بھی پابندی عائد کردی گئی

پیر 19 جون 2017 13:46

کراچی سینٹرل جیل میں سیکورٹی فورسز کا مشترکہ سرچ آپریشن ،ْموبائل ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2017ء) سینٹرل جیل کراچی میں رات گئے رینجرز،پولیس اورایف سی نے مشترکہ سرچ آپریشن کے دور ان بڑی تعداد میں موبائل فونز، ٹی وی، ایل سی ڈیز، ٹیپ ریکارڈر، نقدی سمیت دیگر ممنوعہ اشیاء برآمد کر لی گئیں ۔جیل پولیس کے مطابق سینٹرل جیل میں ہونے والا آپریشن گئی گھنٹوں تک جاری رہا اور اس میں کالعدم تنظیم، لیاری گینگ وار اور خطرناک قیدیوں سمیت تمام بیرکس کی تلاشی لی گئی ۔

(جاری ہے)

جیل پولیس کے مطابق سینٹرل جیل آپریشن میں سیکڑوں موبائل فونز، ٹی وی، ایل سی ڈیز، ٹیپ ریکارڈر، ائیر کولرز، چھری، پلاس، قینچی اور نقدی سمیت دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ سرچ آپریشن کے دوران ایک قیدی سے سات لاکھ روپے بھی برآمد ہوئے ۔حکام نے بتایا کہ ممنوعہ اشیاء کی جیل میں موجودگی پر ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی جبکہ سینٹرل جیل میں کالعدم تنظیم کے قیدیوں سے ملاقات پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :