توسیعی کام کے پیش نظرگوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ ایک ماہ کیلئے بند کرنے کا فیصلہ

تربت یا پسنی ایئرپورٹ متبادل کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے، توسیعی کام کے بعدگوادر ایئرپورٹ پر بوئنگ 320اے طیارے بھی اترسکیں گے،سول ایوی ایشن

پیر 19 جون 2017 13:44

توسیعی کام کے پیش نظرگوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ ایک ماہ کیلئے بند کرنے ..
گوادر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2017ء) توسیعی کام کے پیش نظرگوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا رن وے ایک ماہ کے لئے بند کرنے کا فیصلہ، تربت یا پسنی ایئرپورٹ متبادل کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے، توسیعی کام کے بعدگوادر ایئرپورٹ پر بوئنگ 320اے طیارے بھی اترسکیں گے۔

(جاری ہے)

سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق گوادر ایئرپورٹ کا رن وے یکم سی30 جولائی تک بند رہے گا، رن وے بندش کا فیصلہ توسیعی کام کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

رن وے کی بندش کے باعث ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل رہے گا، رن وے بندش کے دوران متبادل ایئرپورٹ کے استعمال کے حوالے سے تاحال فیصلہ نہیں کیاگیا ہے۔متبادل کے طور پر فلائٹ آپریشن کے لئے تربت یا پسنی کا ایئرپورٹ استعمال کیا جا سکتا ہے، توسیعی کام کیبعدگوادر ایئرپورٹ پر بوئنگ 320اے طیارے بھی اترسکیں گے۔