کراچی سینٹرل جیل میں رینجرز، پولیس اور ایف سی کا مشترکہ آپریشن ، قیدیوں سے بڑی تعداد میں ممنوعہ سامان برآمد

برآمد سامان میں سیکڑوں موبائل فون، ٹی وی، ایل سی ڈیز، ٹیپ ریکارڈر، ائر کولرز اور لاکھوں روپے شامل ہیں

پیر 19 جون 2017 13:44

کراچی سینٹرل جیل میں رینجرز، پولیس اور ایف سی کا  مشترکہ آپریشن ، قیدیوں ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2017ء) کراچی سینٹرل جیل میں رینجرز، پولیس اور ایف سی نے مشترکہ سرچ آپریشن کر کے قیدیوں سے بڑی تعداد میں ممنوعہ سامان برآمد کر لیا ، برآمد سامان میں سیکڑوں موبائل فون ٹی وی، ایل سی ڈیز، ٹیپ ریکارڈر، ائر کولرز اور لاکھوں روپے شامل ہیں۔جیل پولیس کے مطابق رینجرز، پولیس اور ایف سی نے مشترکہ طور پر کراچی سینٹرل جیل میں سرچ آپریشن کیا جو کئی گھنٹوں تک جاری رہا۔

(جاری ہے)

آپریشن کے دوران اہلکاروں نے تمام قیدیوں کے بیرکس کی جانچ کی جبکہ کالعدم تنظیموں کے ارکان کی خصوصی جانچ پڑتال کی گئی۔اس دوران قیدیوں سے لاکھوں روپے برآمد ہوئے جبکہ بڑی تعداد میں ممنوعہ سامان بھی برآمد ہوا۔سینٹرل جیل آپریشن کے دوران برآمد ہونے والے سامان میں سیکڑوں کی تعداد میں موبائل فونز بھی شامل ہیں۔اس کے علاوہ قیدیوں سے سیکڑوں کی تعداد میں ٹی وی، ایل سی ڈیز، ٹیپ ریکارڈر، ائر کولرز اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا۔