وزارت پٹرولیم وقدرتی وسائل کیلئے 2ارب 80 کروڑ روپے جاری

کھدائی کی چارریگز کیلئے 41کروڑ50لاکھ روپے ، بدین کول فیلڈ ذخیرے کے جائزہ کیلئی13کروڑ0لاکھ اوربلوچستان میں دھاتی معدنیات کی تلاش کیلئے 2کروڑ روپے فراہم کئے گئے ہیں

پیر 19 جون 2017 13:44

وزارت پٹرولیم وقدرتی وسائل کیلئے 2ارب 80 کروڑ روپے جاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2017ء) حکومت نے وزارت پٹرولیم وقدرتی وسائل کیلئے 2ارب اسی کروڑ روپے جاری کر دیئے ، کھدائی کی چارریگز کیلئے 41کروڑ50لاکھ روپے سے زائد، بدین کول فیلڈ ذخیرے کے جائزہ کیلئی13کروڑ0لاکھ روپے اوربلوچستان دھاتی معدنیات کی تلاش کیلئے 2کروڑ روپے فراہم کئے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام کے تحت وزارت پٹرولیم وقدرتی وسائل کیلئی2ارب80کروڑ روپے جاری کئے ہیں۔

(جاری ہے)

سرکاری اعداد وشمار کے مطابق ارضیاتی سروے آف پاکستان کے تعاون سے کھدائی کی چارریگزکے حصول کیلئے 41کروڑ50لاکھ روپے سے زائد جاری کئے گئے۔سندھ میں بدین کول فیلڈکے نئے دریافت ہونیوالے کوئلے کے ذخیرے کے جائزہ کیلئی13کروڑ0لاکھ روپے اوربلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے علاقوںبیلااور اوتھل میں دھاتی معدنیات کی تلاش کیلئے 2کروڑ روپے فراہم کئے گئے ہیں۔حکومت نے مختلف دیہات کو گیس کی فراہمی کیلئے 2ارب5کروڑ90لاکھ روپے سے زائد فنڈجاری کرنے سمیت پنجاب کے وسطی سالٹ رینج میں کوئلے کی تلاش کیلئے بھی ایک کروڑ 10لاکھ روپے سے زائد فنڈفراہم کئے ہیں۔