Live Updates

عمران خان جے آئی ٹی رپورٹ سے پہلے کونسی خوشخبری کی بات کر رہے ہیں آصف کرمانی

عمران خان جے آئی ٹی کے ترجمان مت بنیں،سپریم کورٹ عمران اینڈ کمپنی کے بیانات کا نوٹس لے، وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی کا بیان

پیر 19 جون 2017 13:44

عمران خان جے آئی ٹی رپورٹ سے پہلے کونسی خوشخبری کی بات کر رہے ہیں  آصف ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2017ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ ہم نے جے آئی ٹی کے بارے اپنے تحفظات سپریم کورٹ اور عوام کے سامنے رکھ دئیے تھے، سپریم کورٹ عمران خان اینڈ کمپنی کے بیانات کا از خود نوٹس لے۔

(جاری ہے)

پیر ڈاکٹر آصف کرمانی اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان جے آئی ٹی کی رپورٹ سے پہلے کونسی خوشخبری کی بات کر رہے ہیں عمران خان جے آئی ٹی کے ترجمان مت بنیں ہم نے جے آئی ٹی کے بارے اپنے تحفظات سپریم کورٹ اور عوام کے سامنے رکھ دئیے تھے اب سپریم کورٹ عمران خان اینڈ کمپنی کے بیانات کا از خود نوٹس لے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات