عالمی مالیاتی فنڈ نے پاکستان کے اقتصادی جائزے کو موزوں قرار دیدیا

پاکستان پر سرمایہ کاروں کااعتماد بڑھ رہا ہے، امدادی پروگرام کی تکمیل سے ملکی معیشت مستحکم ہوئی ہے، بنیادی ڈھانچے کے شعبے میںچینی سرمایہ کاری اقتصادی ترقی کے اسباب میں سے ایک ہے، آئی ایم ایف رپورٹ

پیر 19 جون 2017 13:44

عالمی مالیاتی فنڈ نے پاکستان کے اقتصادی جائزے کو موزوں قرار دیدیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2017ء) عالمی مالیاتی فنڈ نے پاکستان کے اقتصادی جائزے کو موزوں قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امدادی پروگرام کی تکمیل کے بعد ملک کی معیشت مستحکم ہوئی ہے، پاکستان پر سرمایہ کاروں کااعتماد بڑھ رہا ہے عالمی مالیاتی اداری(آئی ایم ایف ) نے توانائی کی صورتحال میں بہتری اورڈھانچہ جاتی اصلاحات پر مبنی ترقی کے ساتھ پاکستان کے اقتصادی جائزے کو موزوں قراردیا ہے۔

آئی ایم ایف کی طرف سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق پاکستان پر سرمایہ کاروں کااعتماد بڑھ رہا ہے کیونکہ امدادی پروگرام کی تکمیل کے بعد ملک کی معیشت مستحکم ہوئی ہے۔رپورٹ کے مطابق بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں چین کی سرمایہ کاری اقتصادی ترقی کے اسباب میں سے ایک ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں کہاگیا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے سے بھی امیدیں وابستہ ہیں جو چین کے علاقے سنکیانگ کو پاکستان کے ذریعے بحیرہ عرب سے منسلک کرے گا۔

آئی ایم ایف کی رپورٹ میں پاکستان میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کی سرمایہ کاری بڑھنے سے مختصر مدت میں چھ فیصد مجموعی ملکی پیداوار کی پیش گوئی کی گئی ہے۔رپورٹ میں پاکستان پرزور دیا گیا کہ وہ شرح تبادلہ میں وسیع تر لچک کامظاہرہ کریں کیونکہ روپے و ڈالر کی شرح تبادلہ میںاستحکام کے باعث ملک کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی واقع ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :