او آئی سی کی معصوم کشمیریوں پر بھارتی سیکورٹی فورسز کے تشدد کی مذمت

بھارت کشمیری عوام کے انسانی حقوق کی پامالیوں کو فوری بندکرے ،او آ ئی سی کشمیر ی عوام کی جائز حق خود ارادیت کی جدوجہد کی حمایت جاری رکھے گی، کشمیری عوام اپنے حق خودارادیت کے بنیادی حقوق سے محروم ہیں اوآئی سی کے سیکرٹی جنرل ڈاکٹر احمد یو سف کا بیان

پیر 19 جون 2017 13:44

او آئی سی کی معصوم کشمیریوں پر بھارتی سیکورٹی فورسز کے تشدد کی مذمت
اسلام آ باد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2017ء) اسلامی تعاون کی تنظیم ( او آئی سی ) نے مقبوضہ کشمیر میں معصوم شہریوں پر بھارتی سیکورٹی فورسز کی جانب سے مسلسل اور بڑے پیمانے پرتشدد کی مذمت کی ہے، اوآئی سی کے سیکرٹی جنرل ڈاکٹر احمد یو سف نے حالیہ واقعات میں بھارتی تشددکی وجہ سے کئی کشمیریوں شہادت اور زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے،انہوںنے بھارتی افواج کی جانب سے معصوم شہریوںکے خلاف طاقت کے مسلسل استعمال کی مذمت کرتے ہوئے بھارت سے کہاہے کہ وہ منظم طریقہ سے وسیع طور کشمیری عوام کے انسانی حقوق کی پامالیوں کو فوری طور پر بندکرے ،او آ ئی سی کشمیر ی عوام کی جائز حق خود ارادیت کی جدوجہد کی حمایت جاری رکھے گی، کشمیری عوام اپنے حق خودارادیت کے بنیادی حقوق سے محروم ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کو ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق اسلامی تعاون کی تنظیم ( او آئی سی ) نے مقبوضہ کشمیر میں معصوم شہریوں پر بھارتی سیکورٹی فورسز کی جانب سے مسلسل اوبڑے پیمانے پرتشدد کی مذمت کی ہے۔ اوآئی سی کے سیکرٹی جنرل ڈاکٹر احمد یو سف نے حالیہ واقعات میں بھارتی تشددکی وجہ سے کئی کشمیریوں شہید اور زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوںنے بھارتی افواج کی جانب سے معصوم شہریوںکے خلاف طاقت کے مسلسل استعمال کی مذمت کرتے ہوئے بھارت سے کہاہے کہ وہ منظم طریقہ سے وسیع طور کشمیری عوام کے انسانی حقوق کی پامالیوں کو فوری طور پر بندکرے۔انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام اپنے حق خودارادیت کے بنیادی حقوق سے محروم ہیں اور اقوام متحدہ کی سلامتی کو نسل کی ان کے حق خودارادیت سے متعلقہ قراردادوں پر عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ متاثر ہورہے ہیں۔انہوں نے کشمیری عوام کی حق خودارادیت کے لئے جدوجہدکی حمایت کے حوالے سے او آ ئی سی کے اصولی مو قف کا اعادہ کیا۔

متعلقہ عنوان :