ایران کی جانب سے پاکستانی علاقہ پروم میں مارٹر گولے کی فائرنگ۔ ضلعی انتظامیہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 19 جون 2017 13:37

ایران کی جانب سے پاکستانی علاقہ پروم میں مارٹر گولے کی فائرنگ۔ ضلعی ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جون 2017ء) : ایران کی جانب سے پاکستان کے علاقہ پروم میں مارٹر گولے فائر کیے گئے۔ ضعلی انتظامیہ کے مطابق مارٹر گولہ پنجگور کے سرحدی علاقہ پروم میں گر کر پھٹ گیا۔

(جاری ہے)

خوش قسمتی مارٹر گولے کی فائرنگ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ضعلی انتظامیہ نے بتایا کہ مارٹر گولے داغے جانے کا واقعہ گذشتہ روز پیش آیا۔ واقعہ پر ایرانی سرحدی حکام کو احتجاج ریکارڈ کروادیا ہے۔ اس حوالے سے کل بروز منگل سرحد پر ایمرجنسی فلیگ میٹنگ ہوگی۔ میٹنگ میں پاک ایران انتظامی اور سرحدی حکام شریک ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :