عید الفطر تک ٹریفک میں روانی برقرار رکھنے کیلئے وارڈنز کو خصوصی ڈیوٹیاں تفویض کردی گئیں

پیر 19 جون 2017 13:36

عید الفطر تک ٹریفک میں روانی برقرار رکھنے کیلئے وارڈنز کو خصوصی ڈیوٹیاں ..
فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2017ء) حکومتی ہدایات کی روشنی میں عید الفطرتک ٹریفک کے بہائو میں روانی برقرار رکھنے کیلئے ٹریفک وارڈنز کو خصوصی ڈیوٹیاں تفویض کردی گئی ہیں تاکہ عید کے ایام میں عید شاپنگ کرنے اور نماز عید ادا کرنے والے فرزندان اسلام کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

(جاری ہے)

سٹی ٹریفک پولیس فیصل آباد کے ترجمان نے بتایاکہ اس سلسلہ میںتمام سیکٹرانچارجز اور سرکل ڈی ایس پیز کو ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ۔

انہوںنے بتایا کہ ٹریفک وارڈنز رمضان کے آخری ایام میں بالعموم اور چاند رات و عید الفطر کے روز بالخصوص ٹریفک ڈیوٹی سر انجام دینے کے ساتھ ساتھ ارد گرد کے سکیورٹی امور پر بھی کڑی نظر رکھیں گے۔ تمام اہم مساجد ، امام بارگاہوں ، عید گاہوں اورتفریحی مقامات پر بھی عید الفطر کے روز ٹریفک وارڈنز ڈیوٹی دیں گے۔

متعلقہ عنوان :