فیصل آباد،عید الفطر کی آمد اوربجلی کی بندش کا بہانہ بنا کردرزیوں نے سلائی کے نرخ دوگنا کر دیئے

پیر 19 جون 2017 13:36

فیصل آباد،عید الفطر کی آمد اوربجلی کی بندش کا بہانہ بنا کردرزیوں ..
فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2017ء) عید الفطر کی آمد اوربجلی کی بندش کا بہانہ بنا کر درزیوں نے کپڑوں کی سلائی کے نرخ دوگنا کر دیئے جبکہ نئے کپڑوں کی سلائی کی بکنگ بند کرنے کا بھی اعلان کر دیا ہے کمر توڑ مہنگائی کا شکار عوام اس اقدام پر سر پکڑ کر بیٹھ گئے ہیں ۔ علاوہ ازیں مذکورہ صورتحال کے باعث ریڈی میڈ گارمنٹس کی قیمتیں بھی ڈبل ہو گئی ہیں۔

(جاری ہے)

اے پی پی کے سروے کے دوران درزیوں نے بتایا کہ جو ایڈوانس بکنگ کر چکے ہیں اگرانہی کپڑوں کی سلائی مکمل کر لی جائے تو بڑی بات ہے اس لئے انہوںنے بکنگ بند کرنے کے بورڈ آویزاں کر دیئے ہیں ۔ اس موقع پر مختلف ٹیلر ماسٹر کی دکانوں پر کپڑو ںکی سلائی کیلئے آنے والے گاہکوں نے بتایا کہ پہلے درزی کاٹن یا واش اینڈ ویئر کے عام سوٹ کی سلائی 500سی600روپے تک وصول کر رہے تھے لیکن اب انہوںنے عید سیزن کے باعث سوٹ کی سلائی 700سے 800 روپے تک کر دی ہے۔ انہوںنے کہا کہ کاٹن کے عام سوٹ کا کپڑا کلاتھ شاپس سے 800سی1000 روپے میں دستیاب ہے جس کی سلائی کیلئے 700 سی800روپے تک طلب کرنا سراسر زیادتی ہے۔

متعلقہ عنوان :