صنعت وپیداوار ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 76کروڑ 20لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری

پیر 19 جون 2017 13:34

صنعت وپیداوار ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 76کروڑ 20لاکھ روپے سے زائد ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2017ء) وزارت منصوبہ بندی و ترقی نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں صنعت وپیداوار ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر 76کروڑ 20لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔ حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے ایک ارب 15کروڑ95لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کے طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے پاکستان جمز اینڈ جیولری ڈویلپمنٹ کمپنی کے لئے 19 کروڑ 38 لاکھ ، بلوچستان بوستان انڈسٹریل سٹیٹ کے لئے 16کروڑ 93لاکھ ، حیدر آباد انجینئرنگ سپورٹ سنٹر کے لئے 8کروڑ ، پشاور لائٹ انجینئرنگ سنٹر کے لئے 8کروڑ ، حب میں واٹر سپلائی سکیم کے لئے 6کروڑروپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔