ایوی ایشن ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 2 ارب 86کروڑ سے زائد کے فنڈز جاری

پیر 19 جون 2017 13:34

ایوی ایشن ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 2 ارب 86کروڑ سے زائد کے فنڈز ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2017ء) وزارت منصوبہ بندی و ترقی نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں ایوی ایشن ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر 2 ارب 86کروڑ 88لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔ حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 2 ارب 86کروڑ 88لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کے طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے اسلام آباد میں اے ایس ایف کے اکموڈیشن کے لئے 80کروڑ، اسلام آباد میں راما ڈیم کی تعمیر کے لئے 70کروڑ، مردان میں کلپانی دریا پر فلڈ فارکاسٹنگ نظام کی تنصیب کے لئے 10کروڑ، اسلام آباد میں کسانہ ڈیم کی تمیر کے لئے ایک ارب 15کروڑسمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔