سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق کی پاکستان کرکٹ ٹیم کی چیمپئن ٹرافی کے فائنل میں بھارت کے خلاف شاندار کامیابی پر پاکستان کرکٹ ٹیم اور پوری قوم کو مبارکباد

پیر 19 جون 2017 13:34

سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق کی پاکستان کرکٹ ٹیم کی چیمپئن ٹرافی کے فائنل ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2017ء) قائد ایوان سینیٹ سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی چیمپئن ٹرافی کے فائنل میں بھارت کے خلاف شاندار کامیابی پر پاکستان کرکٹ ٹیم اور پوری قوم کو مبارکباد دی ہے۔ راجہ محمد ظفر الحق نے کہا کہ چیمپئن ٹرافی کے فائنل میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کامیابی پوری ٹیم کی کوشش اور باہمی جدوجہد کا نتیجہ ہے۔

(جاری ہے)

تمام کھلاڑیوں نے میچ کی جیت میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے نہ صرف بھارتی ٹیم کا غرور خاک میں ملایا ہے بلکہ کرکٹ دیکھنے والے شائقین کو ایک اچھا اور دلچسپ میچ دیکھنے کو دیا اور پاکستان کی انٹرنیشنل رینکنگ میں بہتر پوزیشن کی۔ راجہ محمد ظفر الحق نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ قومی کرکٹ ٹیم نے چیمپن ٹرافی میں جس شاندارکارکردگی کا مظاہر ہ کیا ہے وہ اس تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے پاکستان ٹیم کو ٹیسٹ کرکٹ کے بعد ون ڈے کرکٹ میں بھی پہلی پوزیشن پر لائیں گے۔ راجہ محمد ظفرالحق نے کہا کہ قومی ٹیم نے میاں محمد نوازشریف کے دؤرے حکومت میں ہی 1992کا ورلڈ کپ جیتا تھا اور اب چیمپئن ٹرافی کا کپ بھی حاصل کیا ہے۔ انہوں نے قومی کرکٹ مبارکباد دی۔

متعلقہ عنوان :