دانیال عزیز میڈیا ٹاک کے دوران چھتری پکڑے شخص پر برہم ہو گئے

پیر 19 جون 2017 13:26

دانیال عزیز میڈیا ٹاک کے دوران چھتری پکڑے شخص پر برہم ہو گئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جون2017ء) مسلم لیگ(ن) کے راہنما دانیال عزیز میڈیا ٹاک کے دوران چھتری پکڑے شخص پر برہم ہو گئے ۔ تمتمھیں سمجھ نہیں آ رہی کہ چھتری کو میرے سر پر کرو ۔پیر کے روز الیکشن کمیشن کے باہر دانیال عزیز میڈیا ٹاک کے لئے پہنچے تو اس دوران بارش شروع ہو گئی ۔

(جاری ہے)

دانیال عزیز کے ہمراہ شخص نے دانیال عزیز کے سر پر چھتری پکڑی ہوئی تھی تو اچانک تھوڑا سا پانی گرنے پر دانیال عزیز میڈیا ٹاک کے دوران ہی چھتری پکڑے شخص پر برس پڑے کہ تمھیں سمجھ نہیں آ رہی کہ چھتری کو میرے سر پر کرو ۔جس پر وہاں موجود تمام میڈیا کے نمائندوں نے دانیال عزیز کی اس حرکت پر ہنسنے لگے ۔ ۔

متعلقہ عنوان :