رحمان ملک جے آئی ٹی میں پیشی کے لیے دورہ بر طا نیہ مختصر کرکے وطن واپس پہنچ گئے

پیر 19 جون 2017 13:22

رحمان ملک جے آئی ٹی میں  پیشی کے لیے  دورہ بر طا نیہ مختصر کرکے وطن واپس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جون2017ء) سینٹر رحمان ملک 23جون کو جے آئی ٹی میں پیش ہونے کیلئے برطانیہ کا دورہ مختصر کرکے وطن واپس پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سینٹر رحمان ملک برطانیہ کا دورہ مختصر کے کے وطن واپس پہنچ گئے رحمان ملک 23جون کو پانامہ کیس پر بننے والی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گے اوراپنا موقف دیں گے واضح رہے کہ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے رحمان ملک کو ہدایت کی تھی کہ وہ جلد از جلد وطن واپس آئیں اور جے آئی ٹی کے سامنے اپنا موقف پیش کریں جبکہ اس سے پہلے وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوچکے ہیں

متعلقہ عنوان :