عید سے ہفتہ قبل ہی کراچی سے چلنے والی معمول کی تمام ٹرینوں کیساتھ خصوصی ٹرینوں کی بکنگ مکمل ‘ ترجمان

معمول کی ٹرینوں میں لگائی گئی اضافی بوگیوں کی بکنگ بھی ہو گئی ،ٹکٹیں کسی دوسرے نام پر ٹرانسفر نہیں ہو سکیں گی

پیر 19 جون 2017 13:17

عید سے ہفتہ قبل ہی کراچی سے چلنے والی معمول کی تمام ٹرینوں کیساتھ خصوصی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2017ء) پاکستان ریلویز کے ترجمان نے کہا ہے کہ عید الفطر سے ایک ہفتہ قبل ہی نہ صرف کراچی سے چلنے والی معمول کی تمام ٹرینوں کے ساتھ خصوصی ٹرینوں کی بکنگ مکمل بلکہ معمول کی ٹرینوں میں لگائی گئی اضافی بوگیوں کی بکنگ بھی ہو گئی ہے ۔ ترجمان نے اپنے بیان میں بتایا کہ ،ریلوے عید الفطر پر پانچ لاکھ سے زائد مسافروں کو سفری سہولتیں فراہم کرے گا۔

(جاری ہے)

ریلویز کی طرف سے فول پروف انتظامات کے باعث ایڈوانس بکنگ کی ٹکٹیں بلیک نہیں ہوسکیں گی۔ترجمان کے مطابقٹکٹیں جس نام اور شناختی کارڈ پر بک کی جائیں گی انہیں دوسرے نام پر ٹرانسفر نہیں کیا جا سکے گا۔کسی بھی دوسرے شخص کی نام اور شناخت والی ٹکٹ پر سفر کرنے والے کو بغیر ٹکٹ تصور کر کے قانونی کارروائی کی جائے گی۔ترجمان نے مزید کہا کہ وزیرریلویز خواجہ سعد رفیق نے عید ٹرینوں میں صفائی اور وقت کی پابندی کو یقینی بنانے کی ہدایات دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :