پنجاب حکومت نے بھی عید الفطر کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

سرکاری ملازمین مجموعی طو رپر پانچ تعطیلات سے لطف اندوز ہوں گے

پیر 19 جون 2017 13:16

پنجاب حکومت نے بھی عید الفطر کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2017ء) پنجاب حکومت نے عید الفطر کی مناسبت سے تعطیلات کا اعلان کر دیا ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سرکاری محکمے عید الفطر کی تعطیلات کے باعث 26سے 28جون (پیر ،منگل ، بدھ ) بند رہیں گے اور 29جون برو زجمعرات ورکنگ ڈے ہوگا۔

(جاری ہے)

سرکاری ملازمین 24جون ہفتہ اور 25جون اتوار کیساتھ حکومت کی طرف سے اعلان کردہ 26سے 28جون تک پانچ تعطیلا ت سے لطف اندوز ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :