گوادر انٹرنیشنل ائر پورٹ پر رواں سال تعمیراتی کام کا آغاز ہوجائے گا،

منصوبے کاابتدائی تخمینہ 23ارب روپے، دو سے تین سال میں مکمل کیا جائے گا، گوادر ماسٹر سٹی پلان، ایسٹ بے ایکسپریس وے، گوادار ہستال کی اپ گریڈیشن اور آبنوشی منصوبوں پر بھی کام تیز کردیا گیا ہے، سی پیک سیکرٹریٹ

پیر 19 جون 2017 13:15

گوادر انٹرنیشنل ائر پورٹ پر رواں سال تعمیراتی کام کا آغاز ہوجائے گا،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2017ء) چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت گوادر انٹرنیشنل ائر پورٹ پر رواں سال تعمیراتی کام کا آغاز ہوجائے گا،منصوبے کاابتدائی تخمینہ 23ارب روپے لگایا گیا ہے، منصوبہ دو سے تین سالوںمیں مکمل کیا جائے گا، ہزاروں کی تعداد میں مقامی افراد کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے ، گوادار ائر پورٹ کیساتھ ساتھ گوادر ماسٹر سٹی پلان، ایسٹ بے ایکسپریس وے، گوادار ہستال کی اپ گریڈیشن اور آبنوشی منصوبوں پر بھی کام تیز کردیا گیا ہے، منصوبو کی تکمیل سے گوادر جدید شہروں کے صف میں شامل ہوجائے گا۔

پیر پلاننگ کمیشن میں قائم سی پیک سیکرٹریٹ کے حکام نے’’ اے پی پی ‘‘کو بتایا کہ رواں سال گوادر میں تعمیر و ترقی کا سال ثابت ہونے جارہا ہے، سی پیک کے تحت رواں سال بجلی اورانفراسٹرکچر کے متعددمنصوبوں کیساتھ ساتھ سب سے اہم گوادر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر تعمیراتی کا م کا آغاز ہوجائے گا، منصوبہ دو سے تین سالوں میں دوست ملک چین کی جانب سے دیے جانے والے گرانٹ کی مدد سے مکمل کیا جائے گا، حکام کے مطابق وزیر اعظم پاکستان کے حالیہ دورہ چین کے دوران چینی حکومت کی جانب سے گوادر انٹرنیشنل ائرپورٹ کی تعمیر کے لئے گرانٹ منظور کرلی گئی تھی، گرانٹ منظوری کے بعد حکومت نے ائر پورٹ کی تعمیراتی منصوبے پر کام تیز کردیا ہے، ائر پورٹ کی تعمیر کے لئے 4300ایکٹر اراضی مختص کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

حکام نے بتایا کہ حکومت نے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کواس پراجیکٹ کی تیز ترتکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق، گوادر کی بندرگاہ پر 230ملین ڈالرز ر کی لاگت سے تعمیر ہونے والے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر دنیا کے سب سے بڑے مسافر بردار طیارے ’اے 380‘کے اترنے کی سہولت موجود ہو گی، گوادر ائر پورٹ کی تکمیل سے بلوچستان باالخصوص گوادر میں جد ید سفری سہولیات میسر آئیں گی، جس سے نہ صرف آمد و رفت میں آسانی ہوگی بلکہ بڑے پیمانے پر اقتصادی سرگرمیوں کا آغاز ہوگا، اس منصوبے سے ہزاروں کی تعداد میں مقامی افراد کو بلا واسطہ اوربالواسطہ روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔

حکام نے بتایا کہ گوادر ائر پورٹ کیساتھ ساتھ گوادر ماسٹر سٹی پلان، ایسٹ بے ایکسپریس وے، گوادار ہستال کی اپ گریڈیشن اور آبنوشی منصوبوں پر بھی کام تیز کردیا گیا ہے۔حکام نے بتایا کہ ان منصوبوں کی تکمیل سے گوادردنیا کے جدید شہروں کے صف میں شامل ہوجائے گا، حکومت پاکستان نے بلوچستان کے عوام کی سماجی و اقتصادی بہبود، انفراسٹرکچر، توانائی اور صحت کی سہولیات سمیت یہاں کی ترقی پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے، سی پیک کی صورت میں جاری منصوبہ نہ صرف علاقائی روابط کیلئے اہم ہوگابلکہ بلوچستان سمیت پاکستان کے تمام صوبوں کی تقدیر بد ل کر رکھ دے گا۔

متعلقہ عنوان :