فرانس، ماکروں کی جماعت کی کامیابی پر میرکل کی مبارکباد

پیر 19 جون 2017 13:15

فرانس، ماکروں کی جماعت کی کامیابی پر میرکل کی مبارکباد
پیرس۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2017ء) جرمن چانسلر انجیلا میرکل اورجرمن وزیر خارجہ زیگمار گابریئل نے فرانسیسی پارلیمانی انتخابات میں ’لا ریپبلک آں مارش‘ کی کامیابی پر فرانس کے صدر ماکروں کو مبارکباد دی ہے ۔

(جاری ہے)

انھوں نے صدر ماکروں کواپنے علیحدہ علیحدہ تہنیتی پیغامات میں کہا ہے کہ ان انتخابی نتائج کے بعد فرانس اور یورپ میں اصلاحات کے راستے میں تمام رکاوٹیں دور ہو گئی ہیں۔ پارلیمانی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے بعد ماکروں کی جماعت کو 577 رکنی پارلیمان میں مجموعی طور پر 331 نشستیں حاصل ہو گئی ہیں۔ قطعی اکثریت کے لیے 289 نشستیں درکار تھیں۔

متعلقہ عنوان :