پلاسٹک فیکٹری میں آتشزدگی، 6افراد ہلاک ، ایک زخمی

فیکٹری کے سربراہ کو حراست میں لے لیا گیا ، حادثہ کی تحقیقات جاری

پیر 19 جون 2017 12:53

پلاسٹک فیکٹری میں آتشزدگی، 6افراد ہلاک ، ایک زخمی
شی جیا زوانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2017ء) چین کے شمالی صوبے ہیبی کی ایک فیکٹری میں آتشزدگی کے باعث 6افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہوانگ ہوا شہر کی ایک پلاسٹک فیکٹری میں گذشتہ روز شام کے وقت اچانک آگ بھڑک اٹھی ،اس وقت فیکٹری میں 7افراد کام کررہے تھے ،ان میں سے 2آگ کی لپیٹ میں آ کر موقعہ پر دم توڑ گئے جبکہ دیگر 4 شدید زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گئے جبکہ ساتواں بھی ہسپتال میں زیر علاج ہے تا ہم اس کی حالت بھی نازک بیان کی جاتی ہے،ابتدائی تحقیقات کے مطابق ماحولیاتی آلودگی کی کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی کیونکہ اس فیکٹری کو فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لئے موثر اقدامات نہ کر نے پر اپریل میں معطل کر دیا گیا تھا تاہم فیکٹری نے احکامات کے باوجود اپنا کام جاری رکھا ، پولیس نے فیکٹری کے سربراہ کو حراست میں لے لیا ہے ، حادثہ کی تحقیقات جاری ہیں ۔

متعلقہ عنوان :