بے نظیرانٹر نیشنل ائیرپورٹ سے بیرون ملک ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام ، مسقط جانے والی خاتون سے 2کلو آئس ہیروئن برآمد

پیر 19 جون 2017 12:53

بے نظیرانٹر نیشنل ائیرپورٹ سے بیرون ملک ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2017ء) بے نظیرانٹر نیشنل ائیرپورٹ سے بیرون ملک ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی، مسقط جانے والی خاتون مسافر سے 2کلو آئس ہیروئن برآمد کرلی گئی۔پیر کو بے نظیر انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر مسقط جانے والی خاتون مسافر سے 2کلو آئس ہیروئن برآمد کرلی گئی۔اے ایس ایف کے مطابق خاتون ہیروئن سعودی عرب اسمگل کرنا چاہتی تھی۔

خاتون نے ہیروئن بیگ کے خفیہ خانوں میں چھپا رکھی تھی۔انسداد منشیات فورس حکام کے مطابق خاتون مسافر نذیر ماہی کے سامان میں آئس ہیروئن برآمد ہوئی ہے، خاتون مسافر امیگریشن کانٹر پر چیکنگ کرا رہی تھیں کہ اس دوران ان کے سامان سے ہیروئن برآمد ہوئی۔ اے این ایف حکام کے مطابق خاتون مسافر نذیر ماہی نجی ایئرلائن ڈبلیو وائے 346 کی پرواز سے مسقط کے راستے سعودیہ جانے والی تھیں اور ان کا تعلق مظفر گڑھ سے بتایا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

خاتون مسافر سے برآمد ہونے والی ہیروئن کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔ اس سے ہیروئن کی موجودگی کے بارے تفتیش کی جا رہی ہے کہ ہیروئن کس جگہ سے خریدی ہے یا اس کو کس نے مہیا کی ہے جبکہ اے این ایف نے منشیات کی دفعات کے تحت ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے تھانہ اے این ایف راولپنڈی منتقل کردیا۔خاتون نے ہیروئن برآمدگی سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے اور وہ اس ہیروئن بارے کچھ بھی بتانے سے قاصر ہے خاتون نے بیان میں کہا کہ اس کے سامان میں صرف کپڑے تھے ہیروئن مجھے نہیں معلوم کس نے میرے سامان میں رکھی ہے۔

متعلقہ عنوان :