سردار اختر مینگل کے گھر پر راکٹ حملہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،گھر کا مرکزی دروازہ بری طرح متاثر

پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا

پیر 19 جون 2017 12:53

سردار اختر مینگل کے گھر پر راکٹ حملہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،گھر ..
خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2017ء) سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اور نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کے گھر پر راکٹحملے میں گھر کا مرکزی دروازہ بری طرح متاثر ہو گیا ، حملے کے وقت سردار عطا اللہ مینگل اور سردار اختر مینگل گھر میں موجود نہیں تھے، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔پیر کو بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے وڈھ میں سابق وزیراعلی اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کے گھر کے باہر ایک راکٹ آ کر گرا جس کے نتیجے میں گھر کا مرکزی دروازہ بری طرح متاثر ہوا۔

ایس ایچ او عبداللہ بلوچ کے مطابق راکٹ سردار اختر مینگل کے گھر کے مرکزی دروازے کے قریب آ کر پھٹا تاہم واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ۔

(جاری ہے)

جس وقت راکٹ حملہ کیا گیا سردار عطا اللہ مینگل اور سردار اختر مینگل گھر میں موجود نہیں تھے۔ایس ایچ او کے مطابق سردار اختر ملک ان دنوں ملک سے باہر ہیں جبکہ سردار عطااللہ مینگل وڈھ سے باہر گئے ہوئے ہیں۔

تاہم واقعے کے وقت سردار مینگل کے گارڈ اور دیگر عملہ گھر کے اندر ہی موجود تھا۔ واقعے کے بعد قلات ڈویژن کے کمشنر محمد غلزئی، ایف سی کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل فضل رسول قادری، خضدار رینج کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل محمد ظفر علی، ڈسٹرکٹ پولیس افسرعبدالرف باریچ اور دیگر افسران نے جائے وقوع کا دورہ کیا اور شواہد اکٹھے کیے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ راکٹ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔ سردار اختر مینگل بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ ہیں جو 90 کی دہائی میں وزیراعظم نواز شریف کے دوسرے دورِ حکومت میں وزیرِ اعلی بلوچستان رہے۔

متعلقہ عنوان :