سیکیورٹی فورسز کا کھاریاں اور سرائے عالمگیر میں سرچ آپریشن ، 20مشتبہ افراد گرفتار

غیر قانونی اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا، آئی ایس پی آر

پیر 19 جون 2017 12:52

سیکیورٹی فورسز کا کھاریاں اور سرائے عالمگیر  میں سرچ آپریشن ، 20مشتبہ ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2017ء) سیکیورٹی فورسز نے کھاریاں اور سرائے عالمگیر کے علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 20مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے غیر قانونی اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

پیر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن ردالفساد کے تحت سیکیورٹی فورسز نے کھاریاں اور سرائے عالمگیر کے علاقوں میں مشترکہ سرچ آپریشن کیا ۔آپریشن کے دوران 20مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔گرفتار افراد سے غیر قانونی اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا۔آپریشن میں پنجاب رینجرز ،سی ٹی ڈی ،پولیس اور حساس اداروں نے حصہ لیا۔

متعلقہ عنوان :