Live Updates

عمران خان نے تحریک انصاف کو لوٹا گروپ بنادیا ہے، اکبر ایس بابر

پیر 19 جون 2017 12:52

عمران خان نے تحریک انصاف کو لوٹا گروپ بنادیا ہے، اکبر ایس بابر
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف جس مقصد کیلئے بنائی گئی تھی اس سے وہ ہٹ چکی ہے، تحریک انصاف کے کاوکنوں نے انٹرا پارٹی الیکشن مسترد کردیے ہیں، عمران خان نے تحریک انصاف کو لوٹا گروپ بنادیا ہے،تحریک انصاف میں شامل ہونے والے لوٹے الیکشن میں مسترد ہوں گے،پی ٹی آئی انصاف کی دھجیاں اڑا رہی ہے،جنوری سے چلنے والے کیس کا عمران خان نے ابھی تک جواب نہیں دیا،انصاف اوراحتساب سے چوربھاگتا ہے،ایماندار نہیں ۔

پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اکبرایس بابر نے کہا ہے کہ جنوری سے چلنے والے کیس کا عمران خان نے ابھی تک جواب جمع کرایا ۔عمران خان باقی شہروں میںجلسے کرسکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

جواب پردستخط کیلئے اسلام آباد نہیں آسکتے۔ عمران خان ایسے رویے سے عدالتوں کا مذاق آڑارہے ہیں۔ پی ٹی آئی انصاف کی دھجیاں اڑا رہی ہے۔اکبر ایس بابر نے کہا انصاف اوراحتساب سے چور بھاگتا ہے۔

ایماندار نہیں ۔عمران خان کے خلاف تحقیقات سے بہت سے انکشافات ہوں گے۔تحریک انصاف کے کارکنوں نے انٹرا پارٹی انتخابات مسترد کرریے ہیں ۔ انٹراپارٹی الیکشن میں 27لاکھ رجسٹرڈ ووٹرز میں سے صرف اڑھائی لاکھ ووٹ ڈالا ۔عمران خان نے تحریک انصاف کو لوٹا گروپ بنا دیا ہے۔لوٹوں کی وجہ سے ووٹرز نے انٹرا پارٹی الیکشن کا بائیکاٹ کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف میں شامل ہونیوالے لوٹے الیکشن میں مسترد ہوں گے۔تحریک انصاف جس مقصد کیلئے بنائی گئی تھی اس سے وہ ہٹ چکی ہے۔ہم تبدیل کے امیدوار سامنے لائیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات