Live Updates

ہم اداروں کی پاسداری اور تحریک انصاف تضحیک کرتی ہے، دانیال عزیز

پیر 19 جون 2017 12:52

ہم اداروں کی پاسداری اور تحریک انصاف تضحیک کرتی ہے، دانیال عزیز
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2017ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہا ہے کہ عمران خان کنگلا تھا اسے بیوی سے قرض لینا پڑا ،اس کا ہمیشہ کسی نہ کسی کی جیب میں ہاتھ رہا ہے،عمران خان بھارتی فرم میں ملازم رہا ہے،وہاں سے پیسے لیتا رہا ہے،ہم مخالفین کی طرح نہیں اداروں کی پاسداری کرتے ہیں، تحریک انصاف اداروں کی تضحیک کرتی ہے،عمران خان انسداد دہشتگردی عدالت کے اشتہاری ہیںِ،پیر کو میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے دانیال عزیز نے کہا کہ مخالفین نے بلاثبوت توہین عدالت کی درخواست دی۔

ہم مخالفین کے طرح نہیں ۔اداروں کی پاسداری کرتے ہیں۔تحریک انصاف اداروں کی تضحیک کرتی ہے۔ عمران خان کے ہر عدالت سے وارنٹ نکلے ہوئے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ عمران خان انسداد دہشتگردی عدالت کے اشتہاری ہیں ۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف نے اپنے ہی صوبے میں احتساب کے ادارے کو تالے لگا دیئے ہیں ۔ عمران خان نے 1997میں پانچ نشستوں پر شکست کھائی۔عمران خان کو تو 1997 کا ریکارڈ بھی نہیں مل رہا۔جمہوریت کے ساتھ واردات ہمیشہ کے لیے خاتمہ ہونا چاہیے۔دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان بھارتی فرم میں ملازم رہا ہے۔وہاں سے پیسے لیتا رہا ہے۔عمران خان حکومتی خرچ پر نتھیاگلی میں رہ رہے ہیں۔عمران خان کنگلا تھا ۔اسے بیوی سے قرض لینا پڑا عمران خان کا ہمیشہ کسی نا کسی کی چیب میں ہاتھ رہا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات