وزیر اطلاعات آزاد کشمیر کی عوامی خدمت انتخابات میں کیے گئے وعدوں پر تیزی سے عملدرآمد

وسطی باغ میں پوپ لین مشین کے لشکارے‘ ہر طرف سڑکوں کا جال بچھ گیا ‘کارکنوں کے چہرے کھل اٹھے

پیر 19 جون 2017 12:47

بیس بگلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2017ء) وسطی باغ میں پوپ لین مشین کے لشکارے‘ ہر طرف سڑکوں کا جال بچھ گیا ‘کارکنوں کے چہرے کھل اٹھے ۔۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواز حکومت آزاد کشمیر وزیر اطلاعات راجہ محمد مشتاق منہاس کے حلقہ انتخاب وسطی باغ میں چھ یونین کونسل کی تقریباً ہر وارڈ میں سڑکوں کی تعمیر کا کام تیزی سے شروع وسطی باغ کے جنوبی علاقے سے لیکر شمالی علاقے بیس بگلہ تک پوپ لین مشین کی نہ صرف چمک دھمک بلکہ ایسے لشکارے کے مشین کے بلیڈ میں بھی کارکنوں کے مسکراتے چہرے نظر آنے لگی- وزیر اطلاعات آزاد کشمیر کی عوامی خدمت انتخابات میں کیے گئے وعدوں پر تیزی سے عملدرآمد پر لیگی کارکنوں بے حد خوش دیکھائی دے رہے ان سڑکو ں کے اکثر منصوبے سولنگ کیساتھ مکمل ہوچکے اگلے مراحلے پختگی کا عمل شروع ہو گا جس سے پورا وسطی علاقہ مستفید ہو گا ادھر وزیر اطلاعات کی خصوصی دلچسپی اور محکمہ شاہرات باغ کیساتھ ذاتی ہم اہنگی سے غفلت کرپشن کے تمام ہتھکنڈے ختم ہو گے لیگی کارکنوں کا کہنا ہے کے وزیر اطلاعات راجہ محمد مشتاق منہاس نے سال کے اندر محدود وقت میں طویل کام کر کے ہمارے دل جیت لیے ان کا مزید کہنا کے بقیہ چار سالوں میں بھی میگاپراجیکٹ پر کام ہوں جس سے وزیراطلاعات ایک نوجوان مخلص محب وطن درد دل انسان دوست عوامی لیڈر کے طور ابھریں گی-

متعلقہ عنوان :