بھارتی حکمران اسرائیلی طرز کے اقدامات کرکے کشمیری عوام کواقتصادی طورپر محتاج بنانا چاہتے ہیں، جاوید میر

بھارتی حکمران آگ پر پیٹرول چھڑک رہے ہیں اور پی ڈی پی کی کٹھ پتلی حکومت ان کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے

پیر 19 جون 2017 12:47

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2017ء) مقبوضہ کشمیر میںحریت رہنماجاوید احمد میر نے کہا ہے کہ بھارتی جنتا پارٹی کی حکومت اپنی انتہا پسندانہ پالیسیوں پر عمل پیرا ہوکر اسرائیلی طرز کے اقدامات اٴْٹھا رہی ہے اور کشمیری عوام کو جی ایس ٹی کے نام پر اقتصادی حوالے سے اپاہج بنانے کوشش کر رہی ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق جاوید احمد میر نے لالچوک سرینگر کی حمزہ مسجد میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی موجودہ حکومت تنازعہ کشمیر کو سٴْلجھانے کے بجائے اس کو مزید پیچیدہ بنارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی حکمران آگ پر پیٹرول چھڑک رہے ہیں اور پی ڈی پی کی کٹھ پتلی حکومت ان کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے۔ انہوں نے کہا بھارتی حکومت تنازعہ کشمیر کوپٴْر امن طریقے سے حل کرنے کے بجائے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

جاوید میر نے کہاکہ اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری تنازعہ کشمیر کو حل کرانے کے لیے ثالثی کاکردار ادا کر نے کی کوشش کررہی ہے لیکن بھارتی حکومت کی ضد اور ہٹ دھرمی کی وجہ سے جنوبی ایشیا میں مسلسل کشیدگی اور خون خرابے کا ماحول قائم ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی حکومت کشمیری عوام سے سیاسی اور سفارتی سطح پر مقابلہ کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔حریت رہنمانے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ کشمیر کی سنگین صورتحال کا سخت نوٹس لے اور کشمیر ی عوام پر ڈھائے جا نے والے مظالم کو فوری طور پربند کرانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

متعلقہ عنوان :