پاکستان کی جیت پر مریم نواز کی مبارکباد، میرا جی نے ایک مرتبہ پھر آڑے ہاتھوں لے لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 19 جون 2017 12:32

پاکستان کی جیت پر مریم نواز کی مبارکباد، میرا جی نے ایک مرتبہ پھر آڑے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جون 2017ء) : گذشتہ روز پاکستان آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2017ء کا فاتح بن گیا ۔ پاکستان کے میچ جیتنے پر ملک بھر میں جیسے عید سے قبل ہی عید ہو گئی ۔ ہر طرف مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہوا۔ سوشل میڈیا ویب سائٹس پر بھی سیاستدانوں، فوجیوں ، فنکاروں اور کھلاڑیوں سے لے کر عام عوام تک سب نے ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی اور فتح کا جشن منایا ۔

(جاری ہے)

ایسے میں وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے بھی مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ہم چیمپئینز ہیں۔ انہوں نے فائنل میچ جیتنے پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد بھی دی۔
مریم نواز کے ٹویٹ پر ہماری میرا جی بھی پیچھے نہ رہیں اور میدان میں آ کر انہیں ایک مرتبہ پھر سے آڑے ہاتھوں لے لیا۔ مریم نواز کے ٹویٹ پر میرا جی نے ان سے کہا کہ برائے مہربانی آپ بجلی دینے پر غور کریں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی کئی مرتبہ میرا جی مریم نواز سے بجلی نہ ہونے کی شکایت کر چکی ہیں لیکن مریم نواز نے میرا جی کے کسی ٹویٹ کا آج تک جواب نہیں دیا۔