میچ جیتنے قبل زینب عباس نے فیس بُک لائیو میں کیا کہا؟ ویڈیو سامنے آ گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 19 جون 2017 12:23

میچ جیتنے قبل زینب عباس نے فیس بُک لائیو میں کیا کہا؟ ویڈیو سامنے آ ..
لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جون 2017ء): آئی سی سی چیمئینز ٹرافی 2017ء میں جہاں عوام کی نظریں اپنی اپنی ٹیموں کی فتح اور جیت پر مرکوز تھیں وہیں اس ٹورنامنٹ میں پاکستانی رپورٹرز اور اینکر پرسن زینب عباس کی سیلفیوں کی بھی خوب دھوم تھی۔ زینب عباس سے متعلق بھارتی میڈیا نے پراپیگنڈہ بھی کیا کہ یہ شاید کالا جادو کرتی ہیں اسی لیے جس کے ساتھ بھی زینب عباس کی سیلفی آتی ہے یا تو وہ ٹیم میچ ہار جاتی ہے یا پھر وہ کھلاڑی صفر رن بنا کر ہی آؤٹ ہو جاتا ہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز پاک بھارت ٹاکرے سے قبل فیس بُک لائیو پر ایک نوجوان نے زینب عباس سے سوال کیا کہ آج آپ نے کسی کے ساتھ سیلفی نہیں لی۔ ایسا کیوں کیا؟ جس پر زینب عباس نے کہا کہ میں پچھلے میچز میں کافی سیلفیز لے چکی ہوں۔ آج میں نے کسی بھی بھارتی کھلاڑی کے ساتھ سیلفی اس لیے نہیں لی کیونکہ آج پاکستان کو میری سیلفیوں کی ضرورت نہیں ہے۔ ویڈیو میں دیکھا گیا کہ زینب عباس میچ سے قبل ہی کل کے فائنل میں پاکستان کی جیت کے لیے پُر اُمید تھیں۔ اس ویڈیو کو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے: