پارلیمانی انتخابات میں فتح،جرمن چانسلر انجیلا مرکل کی صدر میکراں کو مبارکباد

پیر 19 جون 2017 12:22

پارلیمانی انتخابات میں فتح،جرمن چانسلر انجیلا مرکل کی صدر میکراں کو ..
برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2017ء) جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل نے فرانس کے پارلیمانی انتخابات میں حکمران سیاسی جماعت کو بھاری اکثریت حاصل کرنے پر صدر میکراں کو مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

چانسلر انجیلا مرکل کی ترجمان سٹیفن سیبرٹ نے ایک ٹوئیٹ میں صدر میکراں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ جرمنی امید کرتا ہے کہ مستقبل میں فرانس،جرمنی اور یورپ میں تعاون مزید فروغ پائے گا۔میکران کی سیاسی پارٹی ریپبلک آن دی موو(آر ای ایم)ایک سال قبل قائم کی گئی تھی جس نے فرانس کے پارلیمانی انتخابات کے دونوں مرحلوں میں واضع اکثریت حاصل کی ہے،غیر مصدقہ نتائج کے مطابق پارٹی اور اس کے اتحادیوں نے 577 رکنی قومی اسمبلی میں 355 اور425 کے درمیان مشتیں حاصل کر لی ہیں۔

متعلقہ عنوان :