صوابی کے سرکاری و پرائیوٹ سکیم کے تحت حج پر جانے والے عازمین حج کیلئے دوسرے مرحلے کے تر بیتی کورسز کے شیڈول کا اعلان

پیر 19 جون 2017 12:12

صوابی کے سرکاری و پرائیوٹ سکیم کے تحت حج پر جانے والے عازمین حج کیلئے ..
صوابی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2017ء) ضلع صوابی کے سرکاری و پرائیوٹ سکیم کے تحت حج پر جانے والے عازمین حج مر دانہ و زنانہ کے لئے رمضان المبارک کے فوراً بعد دوسرے مرحلے کے تر بیتی کورسز کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ضلعی تر بیتی کمیٹی صوابی کے زیر اہتمام پہلا تر بیتی کورس جمعرات 29 جون کی صبح آٹھ بجے موضع تورڈھیر میں بمقام ڈنڈ پارک، دوسرا تر بیتی کورس اتوار دو جولائی کی صبح آٹھ بجے موضع یار حسین میں بمقام عزیز ماڈل سکول اینڈ کالج ، تیسرا کورس جمعہ سات جولائی کی صبح آٹھ بجے موضع کرنل شیرکلے میں بمقام حجرہ حاجی ظاہر شاہ محلہ زر گران نزد میلہ گرائونڈ ، چوتھا تر بیتی کورس اتوار نو جولائی کی صبح آٹھ بجے موضع مرغز میں بمقام پائنیر پبلک سکول ، پانچواں کورس اتوار 16 جولائی کی صبح آٹھ بجے کرنل شیر کلے میں بمقام حجرہ حاجی خالد اختر نزد پیٹرول پمپ ، چھٹا تر بیتی کورس منگل بیس جولائی کی صبح آٹھ بجے صوابی میں بمقام انسنٹو پبلک سکول نزد گرلز ہائی سکول ، پانچواں کورس اتوار تیئس جولائی کی صبح آٹھ بجے موضع دو بیان میں حجرہ زر تاج خان خورو چوک میں اور آٹھواں تر بیتی کورس منگل پچیس جولائی کی صبح آٹھ بجے موضع ترکئی میں بمقام حجرہ صوبائی سینئر وزیر شہرام خان و سینیٹر لیاقت خان ترکئی منعقد ہو گا۔

متعلقہ عنوان :