جرمنی میں گلوبل میڈیا فورم2017 کا انعقاد

پاکستان سمیت دنیا بھر کے 100 سے زائد ملکوں کے دو ہزار مندوبین کی شرکت

پیر 19 جون 2017 11:57

جرمنی میں گلوبل میڈیا فورم2017 کا انعقاد
بون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2017ء) جرمن نشریاتی ادارے ڈی ڈبلیو کے زیر اہتمام تین روزہ سالانہ گلوبل میڈیا فورم 2017 جرمنی کے شہر بون میں شروع ہوگیاجو 21 جون تک جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فورم کا انعقاد اس سال دسویں مرتبہ کیا جارہا ہے جس میں پاکستان سمیت دنیا بھر کے 100 سے زائد ملکوں کے لگ بھگ دو ہزار مندوبین شرکت کررہے ہیں۔اس سال کے فورم کا مرکزی عنوان ’شناخت اور تنوع‘ ہے۔ فورم کا افتتاح دوئچے ویلے کے ڈائریکٹر جنرل پیٹر لمبورگ نے کیا۔

متعلقہ عنوان :