قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے فیڈرل ایجوکیشن و فنی تربیت کااجلاس کل منگل کوہو گا

پیر 19 جون 2017 11:34

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے فیڈرل ایجوکیشن و فنی تربیت کااجلاس ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2017ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے فیڈرل ایجوکیشن و فنی تربیت کااجلاس کل منگل کو گیارہ بجے پارلیمنٹ ہائوس کے کمیٹی روم میں ہو گا۔ اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین کرنل (ر) ڈاکٹر امیر اللہ مروت کریں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں باچا خان یونیورسٹی چارسدہ میں کام کرنے والے ڈیلی ویجز ملازمین ، کنٹریک ملازمین کے متعلق قومی اسمبلی میں مولانا گوہر شاہ ایم این اے کی طرف سے اٹھائے گئے سوالات پر غور کیا جائے گا۔ کمیٹی کو ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ پر کام کرنے والے ملازمین کی تعداد کے حوالے سے کمیٹی کو بریفنگ دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :