افغان مہاجرین کی وطن واپسی کاعمل جاری، 14لاکھ 10ہزار افغان مہاجرین واپس پہنچ چکے

پیر 19 جون 2017 11:34

افغان مہاجرین کی وطن واپسی کاعمل جاری، 14لاکھ 10ہزار افغان مہاجرین واپس ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2017ء) ملک بھر سے افغان مہاجرین کی وطن واپسی کاعمل جاری ہے اب تک 14لاکھ 10ہزار افغان مہاجرین اپنے وطن واپس پہنچ چکے ہیں ۔ واپس جانے رجسٹرڈ مہاجرین کو دو سو ڈالر فی کس وطن واپسی ر دیا جارہاہے ۔

(جاری ہے)

وزارت سیفران کے حکام کے مطابق پاکستان میں قیام پذیر افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا عمل جاری ہے وطن واپس جانے والے رجسٹرڈ مہاجرین وطن واپسی سے قبل یو این ایچ سی آرسے رابطہ کرکے وطن واپسی کی تاریخ ملنے کے بعد یو این ایچ سی آر کے وطن واپسی کے مراکز سے رابطہ کررہے ہیں۔

وزارت کے حکام کے مطابق اب تک 14لاکھ 10ہزار افغان مہاجرین واپس اپنے وطن افغانستان پہنچ گئے ہیں ۔ واپس جانے والے رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو دو سو ڈالر فی افراد دیئے جارہے ہیں۔ حکام کے مطاقب افغان مہاجرین کی وطن واپسی کاعمل موسم سرما کے اختتام کے بعد مارچ سے بلاتعطل جاری ہے۔