فنزبری پارک حادثہ دہشتگردی ہو سکتا ہے، تحقیقات جاری ہیں۔ برطانوی وزیراعظم

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 19 جون 2017 11:26

فنزبری پارک حادثہ دہشتگردی ہو سکتا ہے، تحقیقات جاری ہیں۔ برطانوی وزیراعظم
لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جون 2017ء) : لندن کے فنزبری پارک مسجد کے باہر ایک ڈرائیور نے تراویح پڑھ کر آنے والے مسلمانوں پر گاڑی چڑھا دی۔اس سے متعلق برطانوی وزیر اعظم ٹریسامے کا کہنا تھا کہ فنزبری پارک حادثہ ممکنہ طور پر دہشتگردی ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعہ پر آج صبح ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔پولیس فنزبری واقعہ کی دہشتگردی کے تناظر میں تحقیقات کر رہی ہے۔

دوسری جانب واقعہ کے بعد مسلم کونسل برطانیہ نے مساجد کے گرد سکیورٹی بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ہارون خان نے کہا کہ اُمید ہے کہ ہنگامی بنیادوں پر مساجد کے گرد سکیورٹی میں اضافہ کیا جائے گا۔ لندن کے مئیر صادق خان نے کہا کہ رمضان میں کمیونٹیز کی حفاظت کے لیے اضافی پولیس تعینات کر دی گئی ہے۔ فنزبری حملہ برداشت، آزادی اور احترام جیسی مشترکہ اقدار پر حملہ ہے۔ یاد رہے کہ فنزبری پارک کے باہر پیش آنے والے واقعہ میں دو افراد جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہوئے۔ عینی شاہدین کے مطابق ڈرائیور کو پکڑ کر پولیس کی حراست میں دیا گیا ۔ گرفتاری کے وقت ڈرائیور مسلمانوں کے قتل کی نعرے لگا رہا تھا۔

متعلقہ عنوان :