آئس لینڈ میں سونامی، 4 افراد لاپتہ

پیر 19 جون 2017 11:00

آئس لینڈ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2017ء) آئس لینڈ میں طاقتور زلزلے کے نتیجے میں پیدا ہونے والی سونامی کے باعث 4 افراد لاپتہ ہو گئے ۔

(جاری ہے)

مقامی براڈکاسٹر کے این آر نے پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ آرکٹیک سرکل کے نزدیک واقع چھوٹے سے جزیرے میں پیدا ہونے والی اس سونامی کے نتیجے میں 11 گھر بہہ گئے ہیں۔ اس قدرتی آفت سے قبل ہی علاقے سے لوگوں کو نکال لیا گیا تھا تاہم 4 افراد کا کوئی پتہ نہیں ہے، جن کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔اس دوران 11 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں 2 کی حالت تشویشناک ہے۔

متعلقہ عنوان :