لندن: مسلمانوں پر کار سوار کا حملہ، 2 افراد جاں بحق،متعدد زخمی، سفید فام ڈرائیور گرفتار

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 19 جون 2017 09:48

لندن: مسلمانوں پر کار سوار کا حملہ، 2 افراد جاں بحق،متعدد زخمی،  سفید ..
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19جون۔2017ء)برطانیہ کے دارلحکومت لندن میں مسلمانوں کے خلاف مذہبی منافرت کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے جس میں 2 افراد جاں بحق اور 10 سے زائد زخمی ہو گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق شمالی لندن کے فنز بری پارک کی سیون سسٹرز روڈ پر ڈرائیور نے تراویح پڑھ کر آنے والوںپر گاڑی چڑھا دی۔

(جاری ہے)

برطانوی میڈیا کا بتانا ہے کہ فنز بری پارک مسجد کے باہر پیش آئے واقعے میں 2 افراد جاں بحق اور 10 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

میڈیا ذرائع کے مطابق پولیس نے جائے وقوعہ سے ایک مشکوک شخص کو گرفتار کیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق سفید فام حملہ آور کو جب گرفتار کیا گیا تب وہ مسلمانوں کے قتل کرنے کے نعرے لگا رہا تھا۔واقعہ کے بعد پولیس نے فنز بری پارک اسٹیشن اور نواح کا علاقہ بھی سیل کر دیا ہے۔