آئندہ 24گھنٹوں کے دوران راولپنڈی،گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد،، ملتان، ڈی آئی خان، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان،کوہاٹ ڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پیر 19 جون 2017 09:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2017ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم راولپنڈی،گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد،ڈی جی خان، ملتان، ڈی آئی خان، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان،کوہاٹ ڈویژن، فاٹا، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہوائوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ سندھ کے ساحلی علاقوں میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش/ بوندا باندی کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہاہے تاہم لاہور،گوجرانوالہ، بہاولپور،کوئٹہ اور ژوب ڈویژن میں چند مقامات پر تیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے سب سے زیادہ بارش خان پور میں 08 ملی میٹر، منڈی بہاوٰالدین 05، قصور02، بارکھان 17اور ژوب میں 02 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :