گزشتہ 2 برسوں میں کی گئی اصلاحات کا مقصد کیپٹل مارکیٹس کو مستحکم بنانا ، کارپوریٹائزیشن کا فروغ اور سرمایہ کاروں کے مفادات کا تحفظ ہے، ترجمان ایس ای سی پی

پیر 19 جون 2017 00:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2017ء) سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے گزشتہ دو برسوں کے دوران اپنے ریگولیٹری دائرہ کار کو مستحکم بنانے کیلئے قانونی اور انتظامی اصلاحات پر کامیابی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا ہے۔ اتوار کو ایس ای سی پی کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 2 برسوں میں کی گئی اصلاحات کا مقصد کیپٹل مارکیٹس کو مستحکم بنانا ، کارپوریٹائزیشن کا فروغ اور سرمایہ کاروں کے مفادات کا تحفظ ہے۔

ریگولیٹری فریم ورک کے استحکام کے ساتھ ایس ای سی پی دھوکہ دہی کی مرتکب سکیموں اور ریگولیٹری قواعد وضوابط کے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت گیر مہم چلائی گئی ہے۔ اس دوران کڑی نگرانی کے ماحول میں قانون شکنوں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں اور عدالتوں میں مقدمات اور کریمینل شکایات درج کرائی گئی ہیں جس سے یہ کارروائیاں شروع ہوتی ہیں ایسے عناصر ایس ای سی پی کے خلاف ہوگئے ہیں اور کمیشن اور اس کے افسران کے خلاف مزاحمتی مہم پر اتر آئے ہیں اور ای میل، سوشل میڈیا اور الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا جیسے میڈیمز کو استعمال کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس بے بنیاد پراپیگنڈا کا مقصد اعلیٰ ریگولیٹری ادارے کے کام میں رکاوٹ ڈالنا ہے۔ ایس ای سی پی اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ قانون شکنوں کے خلاف اقدامات جاری رکھے جائیں گے اور ایسی دھوکہ دہی کی قطعاً اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :