پاکستان اس وقت ترقی کی بلندیوں کی جانب جا رہا ہے، معین خان وٹو

پیر 19 جون 2017 00:30

اوکاڑہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2017ء) رکن قومی اسمبلی میاں معین خان وٹو نے کہا کہ پاکستان اس وقت ترقی کی بلندیوں کی جانب جا رہا ہے سی پیک منصوبے کی تکمیل سے پاکستان دنیا کے ترقی یافتی ممالک کی صف میں کھڑا ہو گا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انھوں نے بانی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اوکاڑہ چوہدری ارشد اقبال اور مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی چوہدری ریاض الحق جج کی جانب سے مذہبی جماعتوں ،سول سوسائٹی اور شہریوں کے اعزا میں افطار ڈنر کے انعقاد پر کیا جس میں مہمان خصوصی ڈی آئی جی ایس پی یو محمد فیصل رانا ، ڈی پی او اوکاڑہ حسن ا سد علوی لیگی صوبائی رہنماء چوہدری فیاض ظفر ،چیر مین بلدیہ چوہدری اظہر ،ممبر امن کمیٹی قمر ظفر لکھوی ،قاری ا قبال چشتی ، تاجران ،سول سوسائٹی ،مذہبی جماعتوں ،وکلاء اور صحافیوں سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شر کت کی۔

متعلقہ عنوان :