رمضان میں عوام کو ریلیف پہنچانے کیلئے 9 ارب کا تاریخی پیکیج دیا، ملک محمد اقبال

پیر 19 جون 2017 00:30

رحیم یار خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2017ء)صوبائی وزیرکوآپریٹو ملک محمداقبال چنڑنے کہاہے کہ رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف پہنچانے کیلئے پنجاب حکومت سرگرم عمل ہے‘ عوام کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی کیلئے پنجاب بھر میں رمضان بازار قائم کرکے شہریوں کو سستی اشیاء خوردونوش فراہم کی جارہی ہیں‘رمضان بازاروں میں خریداری کیلئے شہریوں کا رش حکومتی اقدامات وپالیسیوں پر بھرپور اعتماد کا مظہر ہے۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے عیدگاہ اورٹائون ہال رحیم یارخان میں لگے رمضان بازاروںکادورہ کرنے کے موقع پر میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے شہریوںکے حقوق کے تحفظ کے لئے رمضان بازاروں کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے‘ رمضان المبارک میں وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے 9ارب سے زائدکاتاریخی پیکیج عوامی خدمت کامنہ بولتاثبوت ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ توانائی منصوبوںکی جلدتکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے‘ زیراعظم میاں محمدنوازشریف کی مثبت سوچ اورعوام دوست پالیسیوں کی بدولت مستقبل قریب میں ملکی معیشت کومزیداستحکام ملے گا‘ حکومت نے ترقیاتی سکیموں اورعوام کوبنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لئے بڑی رقم مختص کی ہے جس سے تعمیروترقی کاایک نیادورشروع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں عام آدمی پرکوئی بوجھ نہیںڈالاگیا‘ حکومت بے روزگاری کے خاتمے کے لئے عملی اقدامات اٹھارہی ہے۔

انہوں نے رمضان بازارمیں ایک ایک سٹال کاوزٹ کیااوراشیاء خوردونوش کی مقدار اورمعیارپراپنے اطمینان کااظہارکرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہااوررمضان بازارمیں ڈیوٹیوںپرمامورمختلف محکموںکے اہلکاران کی بھی حوصلہ افزائی کی۔