صوبائی مشیر اطلاعات سردار رضا محمد بڑیچ کا پاکستان کرکٹ ٹیم کی شاندار فتح پر خوشی کا اظہار

پیر 19 جون 2017 00:20

کوئٹہ۔18جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2017ء) صوبائی مشیر اطلاعات سردار رضا محمد بڑیچ نے آئی سی سی چیمپیئن ٹرافی میں پاکستان کی کرکٹ ٹیم کی شاندار فتح پر خوشی اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے اپنے ایک بیان میں صوبائی مشیر نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم نے بالنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ کے شعبوں میں اپنے روایتی حریف بھارت سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے فتح کا تاج اپنے سر پا سجایا اور قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں تمام قوم کی دعائیں اپنی ٹیم کے ساتھ تھیں جن کے نتیجہ میں یہ تاریخی کامیابی حاصل ہوئی اور قوم کو فتح کی صورت میں عیدالفطر کا تحفہ ملا صوبائی مشیر نے ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی اور نوجوان کھلاڑیوں فخر الزمان ، حسن علی ا ور شاداب احمد کی کارکردگی کو خصوصی طور پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مستقبل میں قومی کرکٹ ٹیم کی مزید کامیابیوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :