سینیٹر عثمان خان کاکڑ اورصوبائی وزراء کا حاجی صالح محمد بڑیچ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

پیر 19 جون 2017 00:20

کوئٹہ۔18جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2017ء) پشتونخوامیپ کے صوبائی صدر سینیٹر عثمان خان کاکڑ ،صوبائی وزراء عبدالرحیم زیارتوال ، ڈاکٹر حامد خان اچکزئی ،سردار مصطفی خان ترین، سردار رضا محمد بڑیچ، ایم پی اے نصراللہ خان زیرے نے حاجی صالح محمد بڑیچ کے انتقال پر لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے دعا کی ہے کہ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دیں اور پسماندہ گان کو صبر جمیل عطاء کریں۔