کوئٹہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

پیر 19 جون 2017 00:20

کوئٹہ۔18جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2017ء) کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔پولیس کے مطابق اتوار کے روز کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے نور الدین ولد سلمان شاہ کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

لاش کوسول ہسپتال پہنچایا گیا ، جہاں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔