صوابی ‘ چینگلئی کے عوام انجینئر امیر مقام کے نقد امداد دینے پر شکر گزار ہیں ۔ امین الله بونیری

اتوار 18 جون 2017 23:20

صوابی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے صوبائی رہنما حاجی امین اللہ بونیری نے چینگلئی کے عوام کی طرف سے انجینئر امیر مقام کا شکریہ ادا کر تے ہوئے کہا کہ انہوں نے جس طرح چینگلئی کے عوام کے لئے اپنی جیب سے 1 لاکھ روپے برائے پانی سپلائی فراہم کئے وہ قابل ستائش ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ چینگلئی میں پانی کا مسئلہ انتہائی سنگین ہے مگر اب امیر مقام کی کوششوں سے اس میں کمی آرہی ہے ۔ اس پیسے کے چینگلئی میں پانی پر خرچ ہو نے سے یہاں کے عوام کی مشکلیں آسان ہو جائیں گی جس کا سارا کریڈٹ امیر مقام کو جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :