کرک‘ ضلعی انتظامیہ کا گراں فروشوں ، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈائون‘متعدد گرفتار

اتوار 18 جون 2017 23:20

کرک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2017ء) ضلعی انتظامیہ کا گراں فروشوں ، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈائون جاری، تخت نصرتی ، کرک، بانڈہ دائود شاہ میں اسسٹنٹ کمشنروں کے اچانک چھاپے درجنوں گراں فروش گرفتارکرلیے گئے، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کرک عابد خان وزکر کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کرک عرفان اللہ محسود، تحصیلدار مصدق حسین، اسسٹنٹ کمشنر تخت نصرتی اور اسسٹنٹ کمشنر بانڈہ دائود شاہ نے گراں فروشوں ، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف رمضان المبارک میں خصوصی مہم اچانک لگائے جارہے ہیں، تحصیلدار مصدق حسین ، تحصیلدار ایوب شاہ، نے اسسٹنٹ کمشنر کرک عرفان اللہ محسود خصوصی ہدایت پر صدام چوک سبزی منڈی شگئی رود، قصاب خانوں ، پھل فروشوں ، سبزی فروشوں اشیاء خوردنوش پر چھالے لگائے، نرخنامے اویزاں نہ کرنے اور سرکاری ریٹ سے ذیادہ وصولی پر دوکانداروں کو نقد جرمانے لگائے اور متعدد کوجیل بجھوایا، اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر عابد خان وزیر نے خصوصی گفتگو مین کہاکہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں ضلعی انتظامیہ کی کوشش ہے کہ روزہ داروں کو اشیاء خوردنی سرکاری ریٹ پر دستیابی فراہمی یقینی بنائے، انہوں نے کہاکہ از خود بازاروں کے اچانک معائنے کرتا ہوں، انہوں نے کہاکہ عوام کسی بھی شکایت کی صورت میں براہ راست میرے دفتر میں رابطہ کرکے تحقیق کے بعد فوری کاروائی ہوگی۔